پنشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم حکومت نےملازمین کیلئے کونسا نیا سسٹم لانے کا فیصلہ کر لیا؟ تمام سرکاری ملازمین تیار ہو جائیں – News 92

پنشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم,,, حکومت نےملازمین کیلئے کونسا نیا سسٹم لانے کا فیصلہ کر لیا…؟ تمام سرکاری ملازمین تیار ہو جائیں –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک…..) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے پنشن و دیگر مراعات کا نیا کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ نئے

بھرتی کیے جانے والے سرکاری ملازمین کے لیے پنشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم کر کے نیا کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہ ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے لیے 10 بینکوں کی جانب سے بڈز موصول ہو گئی ہیں …..جن کا جائزہ لینے کے بعد دسمبر کے آخر تک یا جنوری میں یورو بانڈز جاری کیے جائیں گے۔وزارت خزانہ کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے

کہ پے اینڈ پنشن کمیشن آئندہ وفاقی بجٹ سے قبل اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ تیار کر کے وزارت خزانہ کو پیش کرے گا۔ اور توقع ہے کہ نئے بجٹ میں نئے ملازمین کے لیے پنشن کا نیا نظام متعارف کروایا دیا جائے گا

جس کے تحت پنشن فنڈ قائم ہوں جب کہ ملازمین کی تنخواہوں سے کی جانے والی کٹوتی اس فنڈ میں جمع ہو گی۔ پنشن حکومتی خزانے کی بجائے اس فنڈ کی جانب سے ادا کی جائے گی۔تاہم نئے نظام کا اطلاق موجودہ سرکاری ملازمین پر نہیں ہو گا۔اس اقدام کا بنیادی مقصد حکومت کے پنشن کی مد میں اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب کی طرف سے صوبے کے 30 ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی محکمہ سکولز ، ہائیر ایجوکیشن ، محکمہ بلدیات ،

مواصلات کے ملازمین کی نوکریاں مستقل کی جائین گی ، اس کے علاوہ محکمہ آبپاشی ، داخلہ ، ہاؤسنگ اور محکمہ لیبر کے ملازمین بھی مستقل کیے جانے والوں میں شامل ہیں ، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام محکموں سے رپورٹس بھی طلب کرلی ہیں۔ اس سے قبل ڈاکٹر مراد راس نے اساتذہ کو مستقل کیے جانے کی مخالفت کردی تھی۔

GFDFH-776455323

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں