سابق افغان آرمی چیف جنرل ہیبت اللہ علی زئی امریکہ میں فٹ پاتھ پر،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل – PAKISTAN PRESS

سابق افغان آرمی چیف جنرل ہیبت اللہ علی زئی امریکہ میں فٹ پاتھ پر….،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل –

 

واشنگٹن(این این آئی) سابق افغان آرمی چیف جنرل ہیبت اللہ علی زئی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے—– جس میں انہیں امریکا میں ایک فٹ پاتھ پربے بسی کی مجسم تصویر بنے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ورجینیا کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اعلی فوجی کمانڈر کی تصویر نے افغانوں میں بڑے پیمانے پر مشتعل کیا ۔ جنرل علی زئی کو طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے سے ایک ہفتہ پیشتر ہی

افغان فوج کا چیف مقرر کیا گیا تھا۔اس وقت انہوں نے طالبان کے خلاف جنگ جیتنے کا دعوی کیا تھا۔ مگر جب  خطرہ ان کے دروازے پر دستک دینے لگا—–  تو وہ بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ علی زئی کی تصویر کو بہت سے افغان صحافیوں نے نقل کی ہے۔ اس تصور میں وہ شکست خوردہ دکھائی دیتے ہیں۔ شاید وہ اس سوچ میں گم ہیں کہ وہ ورجینیا کے پناہ گزین کیمپ سے کیسے باہر نکلیں اور امریکا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے کوشش کریں۔

گذشتہ اگست کابل پرامریکا کی حمایت یافتہ حکومت اور اس کی وفادار فوج طالبان کے مقابلے میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی۔ طالبان کے کابل میں داخلے کے بعد صدر اشرف غنی بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔

GHHFGHF879889786679797

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں