پنجاب حکومت کا ڈی سی فیصل آباد کو آصف علی کے گھر جا کر مبارکباد دینے کا حکم ، لیکن انہوں نے آگے سے کیا کیا؟ بڑا دعویٰ – News 92

پنجاب حکومت کا ڈی سی فیصل آباد کو آصف علی کے گھر جا کر مبارکباد دینے کا حکم ,,,,، لیکن انہوں نے آگے سے کیا کیا؟ بڑا دعویٰ

اسلام آبادنیوز ڈیسک)واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اب تک اپنے تینوں میچز جیت چکی ہے جن میں سے دو میچز میں کامیابی دلانے میں آصف علی نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ میں ایک ہی اوور میں چار چھکے مار کر یقینی شکست کو فتح میں بدل دیا تھا۔

جب کہ اینکر پرسن جمیل فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) فیصل آباد نے پنجاب حکومت کی ہدایات کے برعکس قومی کرکٹر آصف علی کے گھر جانے سے انکار کردیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں جمیل فاروقی نے دعویٰ کیا کہ ” کرکٹر آصف علی کی شاندار پرفارمنس پر

پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو آصف علی کے گھر جاکر اہلخانہ کو مبارک باد دینے کا حکم دیا۔ جنابِ ڈپٹی کمشنر نے آصف علی کے گھر جا کر مبارک دینے کی بجائے اُن کے گھر والوں کو ہی کمشنر آفس طلب کرلیا ۔” ایک اردو ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ ,

ڈی سی فیصل آباد نے آصف علی کے والد کو اپنے دفتر بلایا اور کوریج کیلئے میڈیا کو بھی دعوت دی گئی تاہم سٹار بلے باز کے والد نے  ڈی سی آفس جانے سے معذرت کرلی جس پر تقریب ملتوی کردی گئی۔ دوسری جانب متاز پاکستانی کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نےکہا ہے کہ آج کے میچ کے بعد پاکستان کے ساتھ افغانستان کو بھی سیکھنا چاہئے ,,,,,,,,,

،پاکستان کے خلاف میچ میں افغان کھلاڑیوں کا رویہ اچھا نہیں تھا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ  میچ میں ایک وقت ایسابھی آیا  جب  میچ پھنس گیا تھا اور ہماری ٹیم انڈر پریشر ہو گئی تھی ، وہ تو اچھا ہو گیا کہ آصف علی نے ایک ہی اوور میں میچ ختم کردیا ،ایسے ٹورنامنٹ میں کپ جیتنا اہم ہوتا ہے۔

READ MORE…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں