سخت سردی کے لیے تیار ہوجائیں ! مغربی ہواؤں کا سلسلہ پنجاب میں داخل ہونے کو تیار، شدید بارشوں کی پیشگوئی – News 92

سخت سردی کے لیے تیار ہوجائیں… ! مغربی ہواؤں کا سلسلہ پنجاب میں داخل ہونے کو تیار… ، شدید بارشوں کی پیشگوئی-

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوام تیاری کر لیں………. سردی آنے والی ہے۔  ماہ نومبر کے پہلے ہفتے بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہواؤں پر مشتمل ایک سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا۔

جس سے لاہور سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ نومبر کے پہلے ہفتے ہونے والی بارش سے نہ صرف سردی میں اضافہ ہو گا بلکہ فضائی آلودگی میں بھی کسی حد تک کمی واقعہ ہوگی۔

دوسری جانب حکومت نے گھی کی قیمت میں 109 روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر عوام دشمن فیصلہ کر لیا۔ یوٹیلٹی سٹور پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے 1090 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہو گا۔یوٹیلٹی سٹورز پر ملنے والے گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اور 10لیٹر کین میں 1090 روپے کا ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد ڈالڈا گھی کا 10 لیٹر کین 2500 روپے بڑھ کر 3590 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ کیا گیا۔جس کے بعد میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھا کر 3360 روپے مقرر کی گئی۔

یوٹیلٹی سٹورز پر 5 لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے کا اضافہ کیا گیا جب کہ من پسند کوکنگ آئل کی قیمت 465 روپے تک بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد من پسند 5 لیٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے ہو گئی ہے۔

Read more newses……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں