’بیسٹ ٹی وی سیریز آف دی ایئر‘ کاایوارڈ کس کے نام

استنبول (اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 06 نومبر2021ء) عظیم سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے

سیکوئل ’کورولس عثمان‘ نے ’بیسٹ ٹی وی سیریز آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔سیریز کے مرکزی کردار عثمان بے کی بیوی کا کردار

ادا کرنیوالی ترک اداکارہ اوزگے تورے نے انسٹا گرام پر ایوارڈ کیساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ترک زبان میں لکھا

کہ’ ہم نے کورولس عثمان کی ٹیم کی طرف سے یہ ایوارڈ وصول کیا ہے جوکہ ’بیسٹ ٹی وی سیریز آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ہے‘۔

ترک اداکارہ اوزگے تورے نیسیریز ’کورولس عثمان‘ میں ارطغرل غازی کے بیٹے اور سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان بے کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔

Read more news articles…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں