ساڑھے 16ہزارپاکستانی مردوں کی جنس تبدیلی کی درخواست، حکومت کیلئے نئی پریشانی – Nation 92 News

ساڑھے 16ہزارپاکستانی مردوں کی جنس تبدیلی کی درخواست,,,، حکومت کیلئے نئی پریشانی –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک—) ایسی خبر کہ پڑھ کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی۔ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق گزشتہ روز ایوان بالا میں سینیٹر مشتاق احمد کے سوال پر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی طرف سے ایک تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے

جس میں انہوں نے بتایا ہے۔ کہ گزشتہ تین سال کے دوران 16ہزار 530مردوں نے نادرا کے ریکارڈ میں اپنی جنس تبدیل کرکے خود کو عورت کے طور پر رجسٹرڈ کرانے کی درخواست دی۔ نادرا کی طرف سے بتایا گیا ہے

کہ 2018ءکے بعد سے اب تک 28ہزار 723پاکستانی جنس تبدیلی کی درخواست دے چکے ہیں۔  اسی عرصے کے دوران 12ہزار 154خواتین نے نادرا کو اپنی جنس تبدیل کرکے خود کو مرد کے طور پر رجسٹر کرنے کی درخواست دی۔

تحریری جواب میں مزید بتایاگیا کہ گزشتہ تین سال کے عرصے میں 9شہریوں نے اپنی جنس مرد سے تبدیل کرکے خواجہ سراءکے طور پر رجسٹرڈ کرنے کی درخواستیں بھی دیں۔ اسی طرح 9شہریوں نے

اپنی جنس خواجہ سراءسے تبدیل کرکے عورت کے طور پر درج کروانے کی درخواستیں دی ہیں۔ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ نادرا جنس کی تبدیلی کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتا تاہم جنس طبی وجوہات کی بناءپر ریکارڈ میں تبدیل کی جاتی ہے

اور خواجہ سراءافراد کی بطور مرد یا عورت رجسٹریشن کی جاتی ہے۔  دوسری جانب آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وانر کی جانب سے حفیظ کی گیند پر کھیلی گئی متنازع شاٹ پر کرکٹ شائقین افسوس کا اظہار کر رہے ہیں

وہیں بھارتی سابق کھلاڑی ہربجن سنگھ نے رد عمل جاری کر دیا ہے کہ ” ڈیوڈ وانر کی شاٹ کھیل کے اصولوں کے مطابق تھی لیکن میں نے محسوس کیاہے کہ وارنر کو اسے جانے دینا چاہیے تھا، ڈیوڈ وارنر کے اس عمل نے اچھا پیغام نہیں دیا “۔ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ’ ’ہمیں بھی ماضی میں ایسا موقع ملا ہے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا جو وارنر نے کیا۔“

JHFDS76JDSHR7

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں