’دنیا کو چیخ چیخ کر بتا نا چاہتی ہوں,,, ‘ انوشکا شرما کا جذباتی پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی جو کہ ورلڑ ٹی ٹونٹی کے سلسلہ میں دبئی میں ہیں اور ان کی ٹیم ناقص پرفارمنس دے رہی ہے—- جس کی وجہ سے پوری ٹیم تنقید کی زد میں ہے

جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کا پیغام سامنے آ گیا ۔انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنی اور کوہلی کی ایک تصویر شیئر کی جس کے نیچے لکھا—– کہ کوہلی ایک ایماندار انسان ہیں

اور وہ یہ دنیا کو چیخ چیخ کر بتانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا: کہ یہ ان دونوں کا انداز نہیں ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے بات کریں: لیکن وہ کبھی کبھی دنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ آپ کتنے اچھے انسان ہیں۔انہوں نے لکھا

کہ ہماری تصویر کے لیے کسی فلٹر کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ایسے ہی ہیں، آپ نے ہر جگہ اپنے آپ کو بہتر بنایا ہے۔انوشکا شرما کا کہنا تھا: کہ میں کسی کو نہیں جانتی جو آپ کی طرح اپنے آپ کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لا سکے، جو آپ کی زندگی میں ہیں اور آپ کو جانتے ہیں وہ خوش قسمت ہیں۔

آخر میں انہوں نے ویرات کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا: کہ ان کی زندگی میں آنے کے لیے شکریہ۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی نے بیٹی انشاءکے نام سے چلنے والے جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کے نام سے چلنے والے ایک اکاونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس پر پانچ ہزار سے زائد فالورز ہیں ، ساتھ انہوں نے لکھا کہ ” میں یہاں یہ وضاحت دینا چاہتا ہوں کہ میری کسی بھی بیٹی کا سوشل میڈیا کا کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے ۔

CLICK MORE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں