خبرناک کی سابق میزبان عائشہ جہانزیب کی پہلی محبت کی شادی کا کیا افسوسناک انجام ہوا تھا ؟ ان سنے حقائق – Newsbeads

خبرناک کی سابق میزبان عائشہ جہانزیب کی پہلی محبت کی شادی کا کیا افسوسناک انجام ہوا تھا ؟ ان سنے حقائق – Newsbeads

newsbeads

16 hours ago
پاکستان

490 Views

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عائشہ جہانزیب کے نام سے کون واقف نہیں ، خبرناک کی سابقہ خاتون میزبان عائشہ جہانزیب ایک ٹی وی میزبان ہونے کے ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون ، درس و تدریس کے شعبے سے بھی منسلک رہیں ، شاعرہ بھی ہیں ، لیکن آج ہم آپ کو انکی زندگی کے ایسے راز سے آگاہ کریں گے۔

جسکا علم بہت کم لوگوں کو ہے ۔ آپ کو یہ جان کر حیرانگی ہو گی کہ عائشہ جہانزیب کے سابق شوہر جنکا نام جہانزیب تھا کچھ عرصہ قبل سرطان کے مرض کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے تھے ، عائشہ جہانزیب نے بیماری کے دنوں میں اپنے شوہر کا بہت ساتھ دیا لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا ، جہانزیب سے عائشہ کی شادی لو میرج بلکہ بچپن کا پیار تھی ۔ حتیٰ کہ عائشہ جہانزیب نے گھر والوں سے ضد کر کے جہانزیب سے شادی کی ۔اس موقع پر کئی رکاوٹیں کھڑی ہوئیں لیکن عائشہ اپنے بچپن کے پیار کو پا کر رہیں ، اس طرح عائشہ اور جہانزیب کی شادی ہوئی تھی ۔ جہانزیب کے انتقال کے بعد عائشہ جہانزیب نے جس شخص سے شادی کی اسکا نام حارث ہے ۔ حارث نے شادی کے بعد عائشہ جہانزیب کا بہت خیال رکھا ، انکے جہانزیب سے ہونیوالے3 بچوں کو اپنی اولاد سمجھا اور عائشہ کو یہ بھی کہا کہ وہ جہانزیب کے انتقال کے بعد اپنا نام عائشہ جہانزیب ہی رکھیں اور اسے ہر گز تبدیل نہ کریں ، ایک میڈیا گروپ کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں عائشہ نے یہ بھی بتایا کہ اب حارث سے بھی انکے 2 بچے ہیں ۔ حال ہی میں ایک وائرل ویڈیو میں عائشہ جہانزیب کسی ندی یا جھیل کے کنارے بیٹھے اپنے شوہر حارث کے پاؤں دھوتی نظر آئیں جسکی وضاحت میں انہوں نے بتایا کہ جسطرح مجھے اور میرے بچوں کو حارث نے محبت دی ، یہ شخص اتنے ہی احترام کے قابل ہے ۔ عائشہ جہانزیب کا کہنا تھا کہ جہانزیب میری زندگی کو بدلنے آئے تھے ، سو بدل کر چلے گئے ، اللہ تعالیٰ انکی مغفرت کرے ۔

Check Also

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں