مریم نواز نے بیٹے کی مہندی پر بھارتی ڈیزائنرکا تیارکردہ لہنگا پہنا! لہنگے کی قیمت کتنی ادا کی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

مریم نواز نے بیٹے کی مہندی پر بھارتی ڈیزائنرکا تیارکردہ لہنگا پہنا! لہنگے کی قیمت کتنی ادا کی…..؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بیٹے جنید صفدر کی شادی پر مریم نواز نے زیادہ تر ملبوسات پاکستانی ڈیزائنرز کے بنائے پوئے پہنے۔ تاہم ایک جوڑا ایسا بھی تھا جو انڈین ڈیزائنر ابھینو مشرا نے تیار کیا۔…

جنید صفدر کی مہندی پر مریم نواز کے نیلے رنگ کے لہنگے کے بارے میں بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ابھینو مشرا کا کہنا تھا کہ مریم نواز ’ہمیں اس وقت سے فالو کر رہی ہیں جب ہم نے کچھ سال پہلے پاکستان کے شہر لاہور میں ایک شو کیا تھا….

۔‘انھوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے ’ہم سے پہلے انسٹاگرام پر رابطہ کیا جس کے بعد ہمارا ان سے فون پر رابطہ ہوا۔ انھیں ہماری برائڈل کلیکشن سے نیلا جوڑا پسند آیا جسے وہ اپنے مطابق تھوڑا سا تبدیل کروانا چاہتی تھیں..

۔‘’جو لباس ہم نے ان کے لیے بنایا اس پر شیشوں اور گوٹا پٹی کا کام را سلک پر کیا گیا ہے‘۔ابھینو مشرا کا کہنا تھا کہ جو لہنگا مریم نواز نے پسند کیا ’ہم نے لہنگے میں مریم نواز کے لیے تبدیلی کی۔‘ابھینو مشرا تسلیم کرتے ہیں کہ ’مریم نواز میرے بنائے ہوئے جوڑے میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں،

انھوں نے اس جوڑے کو بہت اچھے انداز سے پہنا۔‘ہم نے ابھینو سے پوچھا کہ اگر ویسا ہی لہنگا کوئی اور خریدنا چاہے تو اسے کیا قیمت ادا کرنا ہوگی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری ویب سائٹ پر لہنگوں کی قیمت لکھی ہوئی ہے

۔‘ویب سائٹ پر بتائی گئی قیمت کے مطابق ان کا نیلا لہنگا پاکستانی چار لاکھ روپے سے زیادہ قیمت کا ہے۔ابھینو مشرا کا مزید کہنا تھا کہ ’مریم نواز کی جانب سے ہمارے کام کو پسند کیا گیا اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی وہ ہم سے کام کروائیں گی۔‘

READ MORE ARTICLES..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں