نہر میں تیرتے ڈرم سے دو خواتین کی لاشوں کے ملنے کے کیس میں ہولناک انکشافات – News1

نہر میں تیرتے ڈرم سے دو خواتین کی لاشوں کے ملنے کے کیس میں”” ہولناک انکشافات –

 

لاہور (نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں ڈرم سے ملنے والی 2 مقتول لڑکیوں کے کیس کا معمہ حل ہوگیا،ماموں کانجن کے علاقہ میں  نہر سے ملنے والے ڈرم سے نعشوں کی برآمدگی کیس میں تہلکہ خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔قتل ہونے والی دونوں خواتین آپس میں بہنیں ہیں

جن کی شناخت زینب اور آمنہ کے نام سے ہوئی، دونوں اپنے آشناؤں سے ملنے آئی تھیں……… زینب نے اپنے آشنا سے مل کر چار دن پہلے اپنے شوہر کو بے دردی سے قتل کر کے لاش نہر میں بہا دی تھی زینب تین جبکہ آمنہ دو بچوں کی ماں تھی۔ان کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی،

ان میں سے ایک کا نام زینب اور دوسری کا نام آمنہ تھا ایک لڑکی نے ملزم کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو زندگی سے محروم کر دیا تھا ۔

پولیس نے لڑکیوں کے موبائل ڈیٹا سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار تین ملزمان نے دونوں بہنوں زینب اور آمنہ  کے قتل کا اعتراف کر لیا ڈرم سے بے جان حال میں ملنے والی دونوں لڑکیاں سگی بہنیں تھیں، ملزم نے ایک بہن کے شوہر کو زندگی سے محروم کرنے کے بعد دونوں بہنوں کو بھی افسوسناک انجام کو پہنچا دیا ۔ملزم نے بیان دیا کہ مقتولہ آمنہ سے سوشل میڈیا پر دوستی تھی،

اس کے ساتھ مل کر اس کے شوہر کو زندگی سے محروم کیا۔ملزم نے مزید کہا کہ شادی سے انکار پر لڑکی نے شوہر کو زندگی سے محروم کرنے کا راز کھولنے کی وارننگ دی تو اسے بہانے سے بلایا، وہ اپنی بہن کے ساتھ آئی تو دوستوں کی مدد سے دونوں کو ٹھکانے لگا دیا ۔قتل کے بعد ملزمان نے  ڈرم میں لاشیں ٹھونس کر نہر میں بہا دیا۔

دونوں بہنوں کو قتل کر کے انکی پانچ بچیوں کو بھی قتل کرنے کے لئے بیہوش کر کے ریل کی پٹڑی پر رکھا تھا مگر پھاٹک والے نے دیکھ کر بچوں کو اٹھا کر بچا لیا۔ اس بات کا انکشاف ملزمان نے دوران تفتیش کیا

واضح رہے کہ پولیس کو 3 روز قبل ماموں کانجن کے علاقے سے گزرنے والے گندے نالے میں موجود ایک پلاسٹک ڈرم سے 22 سالہ اور 24 سالہ دو خواتین بے جان حالت میں ملی تھیں، جن کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے۔

Check Also more below

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں